اپنا انگڈی 13 ستمبر 2022 (فکروخبرنیوز)/ذرائع) ایک مندر کے سیکیورٹی گارڈ کو اس وقت حیرت ہوئی جب اس نے اپنے ملے انعام کا پارسل کھول دیا۔
واقعہ اپنا انگنڈی کے ہے بھوانی شنکر کا ہے جس نے اپنے گھر والوں کے لیے حال ہی میں تین موبائل فونز خریدے۔ شنکر کو ایک فون کال موصول ہوئی جس نے خود کو کمپنی کا نمائندہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ قرعہ اندازی میں خوش نصیب گاہک کے طور پراسے آٹھ ہزار آٹھ سو روپئے کا موبائل فون کے لیے اس کا نام نکلا ہے جس کے حاصل کرنے کے لیے اسے ایک ہزار سات سو پچاسی روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ اس نے پوسٹ آفس پہنچ رقم جمع کردی اور پارسل حاصل کیا۔ جیسے ہی اس نے اسے کھولا تو اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ موبائل فون کے سائز والے باکس میں اسے باسی کھانا بھیجا گیا تھا۔
بھوانی شنکر نے میڈیا کے ذریعہ اس طرح کے معاملات کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرائی ہے کہ کوئی اس طرح دھوکہ دہی کا شکار نہ ہو۔
Share this post
