بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے صاف وشفاف پانی کے دوسرے واٹر پلانٹ کی تعمیر کے لیے بندرو روڈ پر رکھا گیا سنگِ بنیاد

بھٹکل 31/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  شہر میں پینے کے پانی کی قلت کو دیکھتے ہوئے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن مختلف جماعتوں کے تعاون سے صاف شفاف پینے کے پانی کے پلانٹ نصب کررہی ہے۔ غوثیہ اسٹریٹ میں افتتاح کے بعد بندور روڈ مخدوم کالونی میں نئے پلانٹ کے لیے آج سنگِ بنیاد رکھا گیا  جسے بی ایم جے ڈی کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس موقع پر فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز ادیاور نے بتایا کہ یہ واٹر پلانٹ 10ہزار لیٹرکا ہوگا جس سے مخدوم کالونی اور بندر روڈ کے ساتھ ہنومان نگر اور دیگر علاقوں کے عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ فیڈریشن کے ذمہ داروں کے مطابق پانی پلانٹ سے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا فائدہ اٹھاسکتا ہے انہوں نے بتایا کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے پلانٹ نصب کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل غوثیہ اسٹریٹ میں اس کا افتتاح عمل میں آچکا ہے جہاں سے اب تک ہزاروں لیٹر صاف و شفاف پانی سے عوام مستفید ہوچکے ہیں۔ اس تقریب میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب یونس قاضیا۔ استاد جامعہ اسلامیہ مولانا انصار ندوی مدنی، امام وخطیب جمعہ مسجد مخدومیہ مولانا نعمت اللہ صاحب عسکری، مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدر جناب عتیق الرحمن منیری، جناب قاضیا ابراہیم صاحب، مولانا ارشاد رافریکہ ندوی، اور دیگر موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...