یہاں کے دیہی پولس تھانے میں درج شکایت کے مطابق ایس ڈی پی آئی کے اراکین نے کانگریس لیڈر کے گھر میں گھس کر دھاندلی مچائی اور مالکِ مکان کے فرزند اور داماد پر جان لیوا حملہ کیا۔ یہ حادثہ برسات کے پانی کے بہاؤ کو لے کراتوار کی رات پیش آیا ہے۔معاملہ لفظی جھڑ پ سے شروع ہوتے ہوئے بعد میں ہاتھا پائی میں بدل گیا۔ اس موقع پر سجنا پڈو کے مقیم کانگریس لیڈر ایس کے محمد ثالثی روپ میں بیچ میں آگئے تھے۔ اسی بات سے ناراض ایس ڈی پی آئی کے اراکین کا ایک گروپ ان کے گھرمیں گھس کر حملہ کرتے ہوئے گھر کی اشیاء کو تتر بتر کردیا تھا۔ اس حادثے میں ایس کے محمد کا فرزند داؤد (20) سراج (27) نامی افراد سخت زخمی ہوگئے ہیں جن کو منگلور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ دیہی پولس تھانے میں ایس ڈی پی آئی کے اراکین ،نوریش، عبد اللطیف، ناصر ، عبدالرحمٰن، صادق، اقبال، رشید، ارشاد ، صدیق اور نوفل نامی نوجوانوں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں نوریش ، عبداللطیف،ناصر اور عبدا لرحمٰن کو پولس نے اقدامِ قتل کے جرم گرفتار کرکے آج عدالت کے سامنے پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمین کو پندرہ دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔
Share this post
