سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیابھٹکل یونٹ کی جانب سے بابری مسجد انہدامی کارروائی کے ملزمین کو سخت سزادینے کا مطالبہ،  صدر ہند کے نام دیا میمورنڈم

بھٹکل 08/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)بابری مسجد پر فیصلہ سپریم کورٹ کا فیصلہ صادر ہونے کے بعد ہر طرف سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ مسجد کو ڈھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے سخت سزاد ی جائے۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیابھٹکل یونٹ کی جانب سے بابری مسجد کی انہدامی کارروائی کے دن یعنی 6دسمبر کو ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور اس کے ذریعہ سے صدر ہند سے درخواست کی گئی کہ بابری مسجد انہدامی کارروائی کے ملزمین کو کڑی سزا دی جائے۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے بھی صدر ہند کے نام ایک یادداشت بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے پیش کی گئی جس میں مذکورہ مطالبہ کے ساتھ ساتھ بابری مسجد پر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر کئی طرح کے سوالات بھی کھڑے کے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کی زمین وقف شدہ ہونے کے بات دستاویزات میں ثابت ہوچکی ہے اس کے باوجود عدالت نے یہ زمین ہندو فریق کو دی ہے۔ اس فیصلہ سے سیکولرزم کو نقصان پہنچا ہے۔ اس پر عوام کی آواز روکنے کے لیے سرکاری طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔ 
اس کے ساتھ ساتھ 1949میں بابری مسجد کے اندر مورتیاں رکھی گئیں اور 1992میں مسجد کے ڈھانچے کو نقصان پہنچاتے ہوئے منہدم کیا گیا۔ عدالت نے اس بات کو بھی مانا ہے کہ یہ دونوں مجرمانہ حرکتیں تھیں لیکن اس معاملہ میں ملزمین کو سزا نہ دینا بھی انصاف کی دھجیاں اڑانے کے برابر ہے۔ 

 

Share this post

Loading...