الپوزا 25؍ دسمبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کیرالہ میں حال ہی میں ایک ایس ڈی پی آئی لیڈر کے قتل معاملہ میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) وجے ساکھرے نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ سبھی پانچوں ایس ڈی پی آئی لیڈر کے ایس شان کے قتل میں کے الزام میں حراست میں لیے گئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد آر ایس ایس کے کارکن ہیں۔ یاد رہے کہ وی ساکھرے ایس ڈی پی آئی کے شان اور بی جے پی کے او بی سی مورچہ کے رہنما رنجیت سری نواس کے حالیہ پے درپے قتل کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی سربراہی کر رہے ہیں۔
سینئر افسر نے کہا کہ بی جے پی او بی سی مورچہ لیڈر کو قتل کرنے والے ملزمین کی شناخت کر لی گئی ہے اور پولیس ٹیمیں پہلے ہی انہیں پکڑنے کے لیے جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ وہ بھی پکڑے جائیں گے۔ ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سکریٹری شان کو ایک گینگ نے اس وقت قتل کر دیا جب وہ الپوزا میں گھر جا رہے تھے، جب کہ بی جے پی او بی سی مورچہ کے ریاستی سکریٹری سری نواس کو اگلی صبح ان کے گھر میں کچھ حملہ آوروں نے ان کے گھرگھس پر ان پر حملہ کیا جس میں وہ دم توڑ گئے۔
ساکھرے نے کہا تھا کہ چونکہ اس جرم میں براہ راست ملوث تمام لوگ کسی دوسری ریاست میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، کیرالہ پولیس نے پڑوسی ریاستوں میں اپنے ہم منصبوں سے ان کی گرفتاری کے لیے مدد طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کی بڑی سازش میں نہ صرف ان لوگوں نے حصہ لیا بلکہ قاتلوں کو کسی قسم کی مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی سازش کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ہم یہ تفصیلات نہیں بتا سکتے کہ وہ کن ریاستوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ وہ جہاں بھی جائیں گے، ہم ان کا پیچھا کر کے پکڑیں گے۔ اس سلسلے میں سائبر تحقیقات کو بھی تیز کر دیا گیا ہے۔
دی نیوز منٹ کے شکریہ کے ساتھ
Share this post
