ایس ڈی پی آئی کرناٹک ریاستی ورکنگ کمیٹی اجلاس میں چار اہم قرار دار منظور

بنگلورو 19/ جون 2019(فکروخبر /پریس ریلیز)  سوشیل ڈیوکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) ریاست کرناٹک کی ریاستی ورکنگ کمیٹی اجلاس پارٹی ریاستی دفتر حمید شاہ کامپلیکس بنگلور میں پارٹی ریاستی صدر الیاس محمد تمبے کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں مندرجہ ذیل چار اہم قرار دار منظور کیے گئے۔ 
(1)  آئی ایم اے (IMA) دھوکہ دہی :  آئی ایم اے جیولرس نامی سرمایہ کاری کمپنی جس نے ہزار وں غریب سرمایہ کاروں کے ساتھ دھوکہ دہی کرکے ان کے روپئے ہڑپ لیے ہے۔ ایس ڈی پی آئی اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی کہ اس فراڈ کمپنی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ پارٹی کا مانناہے کہ حکومت، انتظامیہ اور سیاستدان ایسے فراڈ کمپنیوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ کمپنیاں نئے نئے نام سے سر اٹھاتی ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور انٹلی جنس ایجنسیاں اس کمپنی کے بارے میں پہلے سے محتاط ہوتیں تو اس طرح کے بڑے نقصان سے بچا جاسکتا تھا۔ پارٹی کا مطالبہ ہے کہ آئی ایم اے کے تمام اثاثہ جات کو شفاف طریقے سے ضبط کرکے قانونی طور پر فروخت کیا جانا چاہیے اور دو ماہ کے اندر تمام سرمایہ کاروں کو ان کے پیسے واپس کیے جائیں۔ فرقہ وارانہ میڈیا کا کچھ حصہ اس معاملہ کو ایک خاص مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ جوڑ کر پیش کررہا ہے۔ پارٹی اس کی سخت مذمت کرتی ہے۔ ایس ڈی پی آئی کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس دھوکہ دہی میں ملوث ملزموں کے خلاف مناسب کارروائی کرے۔ 
(2)  بلاری کے ہزاروں ایکڑ زرعی زمین کو جندل پرائیویٹ کمپنی کو دئیے جانے کی پارٹی سختی سے مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملہ میں ایک عدالتی تحقیقات کی جائے اور اس میں ملوث سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے ناموں کا انکشاف کیا جائے۔ بی جے پی کی پچھلی حکومت نے اس زرعی زمین کو جندل کمپنی کو مارکیٹ سے کم قیمت پر کرایہ پر دیاتھا، شک یہ ہے کہ جندل زمین معاہدے میں سیاسی پارٹیوں نے کمیشن حاصل کیا ہے۔ زمین مافیا مسلسل زمین ہڑپ رہا ہے لیکن ایک غریب کو پانچ سینٹ زمین مختص نہیں کی جارہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی اس سسٹم کے خلاف ہے اور شروع سے ہی اس کی سختی سے مذمت کرتی آرہی ہے۔ 
(3)  دلت نوجوان کی بے عزتی :  چامرج نگر ضلع گنڈلپیٹ میں پرتاب نامی ایک دلت نوجوان کی پٹائی کے بعد اسے برہنہ کرکے جلوس نکالے جانے کے واقعہ کی ایس ڈی پی آئی سخت مذمت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس جرم میں ملوث تمام خاطیوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ 
(4)  سرکاری اسکول میں انگریزی میڈیم کے آغاز کا خیر مقدم :  کرناٹک حکومت نے حال ہی میں سرکاری اسکولوں میں انگریزی میڈیم کا آغاز کیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی حکومت کے اس اقدام کے خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ ان اسکولوں میں بنیادی ڈھانچہ اور بہترین اساتذہ فراہم کیے جائیں۔ پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ غریبوں، دلتوں، مسلمانوں او رکسانوں کے بچوں کو ان اسکولوں میں ترجیح دی جائے، انگریزی میڈیم کے اسکولوں کے قیام سے کنڑا میڈیم کے اسکولوں میں کم داخلے ہورہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کنڑا او راردو میڈیم کے اسکولوں پر خصوصی دھیان دیتے ہوئے ان اسکولوں میں بہترین تعلیم کا انتظام کرے۔ ایس ڈی پی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان اسکولوں میں مقررہ وقت کے اندر اچھی خوراک،انڈے، کتابیں، اسکول یونیفارم اور دیگر اشیاء فراہم کرے۔ اسکولوں میں جتنی بھی اسامیاں خالی ہیں اس کو پر کیا جائے۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث ومباحثہ کیا گیا۔
     اجلاس میں ایس ڈی پی آئی کی قومی نائب صدر پروفیسر نازنین بیگم، ریاستی ناب صدر دیوانور پتنن جیا، ایڈوکیٹ مجید خان، ریاستی جنرل سکریٹریان عبدالحنان، ریاض فرنگی پیٹ، ریاستی سکریٹریان اکرم حسن، افسر کوڈلی پیٹ، اشرف ماچر، کمارا سوامی اور ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین اور تمام ضلعی صدرو موجود رہے۔

Share this post

Loading...