ایس ڈی پی آئی کی جانب سے گیٹ ٹو گیدر پروگرام

ماضی میں ان کے بادشاہوں کو کس طرح تہہ تیغ کیا گیا اور ان کو حقوق سے محروم کیا گیا لیکن اب وقت آیا ہے کہ مسلمان خود آگے بڑھتے ہوئے اپنے آئینی حقوق کو حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ہندوستان پر کئی سو سال حکومت کرکے اس کو جنت نشاں بنایا اور ہر طرح کی سہولیات مہیاکرانے کی کوششیں کیں اور ذات پات کے فرق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرائیں ۔ حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ نے ہندوستان کے لیے جو کچھ کیا تاریخ آج بھی اس کی گواہی دے رہی ہے۔ ان سب کارناموں کے باوجود آج مسلمان اس ملک میں سر اٹھاکر جینے کی دور کی بات اپنے حقوق کے لیے لڑرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کئی ریاستوں کے دورے کے بعد مسلمانوں کے حالات معلوم کیے جو ناقابلِ بیان ہیں۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سیاسی میدان میں آگے آئیں اور جو کچھ مسلمانوں اورکمزوروں کے ساتھ ہورہا ان کے حقوق حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کریں۔ اس موقع پر ریاستی سکریٹری الپونسے فرانکو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے کارناموں کا تذکرہ کیا۔ ملحوظ رہے کہ کل صبح قریب گیارہ بجے مین روڈ ممبئی بازار میں قاسمجی کامپلیکس میں ایس ڈی پی آئی کے نئے دفتر کا افتتاح ڈاکٹر محبوب اودھ شریف کے ہاتھوں میں عمل میں آیا جہاں پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...