ذرائع کے مطابق اشرف پیشہ سے رکشہ ڈرائیور ہے ،اور صبح اشرف نے کلائی میں پارٹی کے فاؤنڈیشن کے دن کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پرچم کشائی کی ،جس کے کچھ وقت بعد کچھ لوگ اس کے رکشہ پر سوار ہوئے ،اور ایک مقام پر لے جانے کی درخواست کی ،جیسے ہی وہ طئے شدہ بنجنا پڈاؤ کے مقام پر پہونچے تو نقاب اوڑھے کچھ غنڈوں نے تلوار سے اس کے سر اور گردن پر پرجان لیوا حملہ کردیا اور بے دردی سے اس کا قتل کر وہاں سے فرار ہوگئے ،کہاجا رہا ہے کہ حملہ آور اپنے چہرے کو ڈھانکے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہو سکی ، ،اس کے قتل کے بعد سے علاقہ میں حالت کشیدہ ہوگئے ہیں،اور عوام میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ،جبکہ علاقہ میں سیکیورٹی کے اقدامات بھی سخت کر دئیے گئے ہیں، قریبی علاقہ کلڈکا اور میلکر کے علاقہ بھی مکمل طور پر بند کئے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں ، ملحوظ رہے کہ کل یونس نامی نوجوان پر بائیک پر سوار کچھ شر پسند حملہ کرکے فرار ہوگئے تھے۔ بتایا جارہا ہے اس وقت یونس اپنے دوست کی بائیک پر سوار کہیں جا رہا تھا کہ اس پر یہ حملہ کیا گیا ، یونس منگلور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔
Share this post
