بھٹکل 24؍ جولائی 2018(فکروخبرنیوز) ایس ڈی پی آئی بھٹکل یونٹ کے ذمہ دارو ں کی جانب سے جالی پٹن پنچایت کے نو منتخب صدر جناب آدم پنمبور کی شال پوشی کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی گئی ، اس موقع پر انہیں ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیاہے کہ اس پنچایت کے حدود میں جتنے بھی ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں انہیں جلد ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے مکمل کیے جائیں اور عوام کو پیش آنے والی مشکلات سے چھٹکارا دلانے میں اپنا اہم رول ادا کریں۔ ذمہ داروں نے یادداشت میں کہا ہے کہ اسٹریٹ لائٹ ، نالوں کی صفائی ، سڑکوں کی مرمت اور دیگر اہم کام جو ابھی ہونے باقی ہیں وہ جلد سے جلد مکمل کیے جائیں۔ اس موقع پر وسیم منیگار، جاوید ، محمد سفیان ، یوسف ملا وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
