اسکارپیوکار الٹ گئی : دو افراد زخمی (مزید اہم ترین خبریں)

تفصیلات کے مطابق اڈپی کی جانب جارہی تیز رفتار کار امبالباڈی کے قریب بے قابو ہوگئی اور ڈوائیڈر سے ٹکراتے ہوئے مخالف سمت سے آرہی ایک کار پر الٹ گئی۔ اسکور پؤ کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ مخالف سمت سے آرہی انوکار کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ مذکورہ حادثہ کی وجہ سے ٹرافک کا نظام کچھ دیر کے لیے درہم برہم ہوگیا ۔ اڈپی ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 



چھ لٹیرے پولیس حراست میں :بیس لاکھ مالیت کی مسروقہ اشیاء ضبط

بنٹوال 23؍ جون (فکروخبرنیوز) وٹال پولیس نے چوری کے کئی معاملات میں ملوث چھ افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ملزمین کی شناخت باریک (32) مقیم کڈتاموگیرو ، بشیر (25) صفی الدین (19) مقیم رادھو کیٹے ، اشرف (19) مقیم کدامبو ، جابر (26) زبیر کے (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف علاقوں سے سپاری پر ہاتھ صاف کیا ہے جن میں قابلِ ذکر کٹتا موگیرو، سرینواس اچاریہ کے گھر ، سریبال مسجد کے کمپاؤنڈ سے ، کوڈنگے رتناکر شیٹی کے گھر سے اور کمپل بیٹو درگاہ وغیرہ ہیں ۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ راتوں رات بندھے ہوئے مویشوں کو بھی چرالیا کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے دو کاریں ، ایک پک اپ ٹرک ، ایک آٹو رکشہ ، 1,500 کلو سپاری ضبط کرلی ہے جس کی قیمت بیس لاکھ سے متجاوز بتائی جارہی ہے۔ ملزمین میں بشیر نامی ملزم ضلع کاسرگوڈ ، منجیشور وغیرہ میں انیس معاملات کا سامنا کررہا ہے۔ یہ کئی معاملات میں جیل کی ہوا بھی کھاچکاہے۔ ڈپٹی سپرنڈنٹ آف پولیس نے وٹال پولیس اہلکاروں کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے دس ہزار روپئے بطورِ انعام دئیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ 


پولیس نے پستول اور زندہ کارتوس کے ساتھ کیا ایک شخض کو گرفتار 

اڈپی 23؍ جون (فکروخبرنیوز) ڈی سی آئی بی پولیس نے بائیس سالہ ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بارے کہا جارہا ہے کہ وہ ایک پستول اور زندہ کارتوس کے ساتھ آوراہ گردی کیا کرتا تھا۔ ملزم کی شناخت راگھویندرا کنچان (30) مقیم بالیکیرے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے پاس موجود پستول جس کی قیمت 75,000 روپئے اور چھ زند ہ کارتوس بھی ضبط کرلیے ہیں۔ اس کے پاس پستول اور زندہ کارتوس کہاں سے آئیں اس کاابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔ 



زیورات چوری معاملہ میں مطلوب شخص کو پولیس نے کیا گرفتار 

کنداپور 23؍ جون (فکروخبرنیوز) زیورات کی دکان میں گھس کر مالکِ مکان پر حملہ کرنے کے بعد زیورات لوٹ لیے جانے کے الزام میں مفرور ملزم کو کوٹا پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت گوا سے تعلق رکھنے والے چندرا کانت بیز کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ ایک ملزم جس کی شناخت پراتامیش کی حیثیت سے کرلی گئی گوا پولیس کی تحویل میں ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ واردات کوٹا مارکیٹ میں واقع زیورات کی دکان میں 21؍ مئی کو ہوئی تھی جس میں ملزمین نے مالکِ دکان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد زیورات لوٹ کر موقع واردات سے فرار ہوگئے تھے۔ ملزمین اپنے پیچھے پیلے رنگ کی ایک بائک دکان کے باہر ہی چھوڑگئے جس کی بنیاد پر پولیس ملزمین تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزمین پر کئی اور معاملات کا بھی الزام ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ وہ ایک عمر رسیدہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کے پاس موجود نقدی اور زیورات لوٹ کر کنداپور پہنچے تھے او رکوٹا میں چوری کی واردات انجام دی تھی۔ ملزم کو کنداپور عدالت میں پیشی کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ 


ملازم نے دکان کو لوٹ لیا:ملزم کو مغربی بنگال سے حراست میں لیا گیا 

بنٹوال 23؍ جون (فکرخبر نیوز) بنٹوال پولیس نے ایک سنار کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جس نے ملازمت کررہی دکان ہی سے 229 گرام سونے کے زیورات چوری کرلیے جانے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کی شناخت مغربی بنگال کے پنٹو راوت کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اپوروا جویلرس بنٹوال میں ملازمت کیا کرتا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ 6؍ جون کو مذکورہ شخص چائے پینے کے بہانے قریبی دکان میں گیااور اس کے بعد سے وہ نہیں لوٹا ۔ ملازم کے واپس نہ لوٹنے پر مالکِ مکان کو تشویش لاحق ہوئی اور اس نے دکان میں موجود زیورات کا جائزہ لینے کے بعد 229گرام سونا غائب تھا۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور بنٹوال پولیس نے ملزم کو مغربی بنگال کی پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے اور اس کے پاس موجود 229گرام سونے کے زیورات جس کی مالیت ساڑھے چھ لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے پولیس نے ضبط کرلی ہے۔ 

Share this post

Loading...