یکم اکتوبر سے اسکول کھلیں گے؟؟  30ستمبر تک داخلے کی کارروائی مکمل کرنے کا حکومت نے دیا حکم

بنگلورو، 07 ستمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع)  لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کے دوبارہ کھلنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان یہ خبر اسکول ٹیچروں، طلباء اور ان کے سرپرستوں کے لئے بھی ہمت افزا ہے کہ ریاستی حکومت نے تعلیمی سال 2020-21 کے لئے داخلوں کی کاررائی 30ستمبر تک مکمل کرنے کو کہا ہے۔ داخلے کے وقت کی گائیڈ لائن پر عمل کرنے کے لئے ڈپارٹمنٹ آف پبلک انسٹرکسن (ڈی پی آئی) نے ہدایات جاری کی ہیں۔ اسکولوں سے گذشتہ سال کی مقررہ فیس میں کسی بھی طرح کے اضافہ بھی نہ کرنے کی حکومت نے صلاح دی ہے اور معاشی بحران کے پیشش نظر سالانہ فیس قسطوں میں ادا کرنے کی سہولیت بھی مہیا کرانے پر حکومت نے زور دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فیس کے پہلی قسطوں سے تدریسی وغیر تدریسی عملہ کو مشاہرہ جاری کرنے پر بھی حکومت نے گذارش کی ہے۔ 

Share this post

Loading...