کرناٹک : پہلی سے پانچویں جماعت کے اسکول کھلنے کے فی الحال امکانات نہیں

بنگلورو 03؍ مارچ 2021(فکروخبرنیوز) وزیر تعلیم برائے پرائمری وسکنڈری ایس سریش کمار نے کہا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک کے کلاسس یکم مارچ سے شروع ہونے والے تھے لیکن کوویڈ کے معاملات میں اضافہ کے پیشِ نظر اب یہ ممکن نہیں ہے۔ 
اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں کورونا کے بڑھنے کے بعد مرکزی حکومت کو تشویش لاحق ہوگئی ہے اور کرناٹکا بھی ان میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیرلا اور مہاراشٹرا میں انفیکشن کے کا تناسب زیادہ ہے اور اس کی وجہ سے اسکول دوبارہ نہیں کھولے جاسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم محکمۂ صحت کے لوگوں سے بات کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ 
فی الحال ایسی صورتحال میں اسکولوں کا شروع کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ حکومت بچوں کے مستقبل کے تعلق سے فکر مند ہے، اگر ہمیں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بارے میں کوئی خاص شکایت موصول ہگی تو کاررائی کی جائے گی۔ 
ذرائع: ادیاوانی

 

Share this post

Loading...