کانگریس کے امیدوار کی حمایت کرنے پر سرکاری ٹیچر معطل

گلبرگی 10؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز) گلبرگی سے کانگریس کے امیدوار ملک ارجن کھرگے کے لیے سوشیل میڈیا کے ذریعہ انتخابی تشہیر کرنے کے الزام میں ایک پرائمری اسکول کے ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے۔ ٹیچر کی شناخت وٹال ویگن کی حیثیت سے کی گئی ہے جو بیملی کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں اپنی خدمات انجام دیا کرتا تھا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے سوشیل میڈیا کے فیس بک اور وھاٹس اپ ؂ پلیٹ فارم کا استعما ل کرتے ہوئے بی جے پی لیڈران اور مرکزی حکومت کے خلاف متنازعہ پوسٹ کیے تھے ۔ اسی طرح بی جے پی کی عزت پر حرف آنے والے کارٹون بھی شائع کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ اس پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ڈی پی آئی شانتا گوڑا نے مذکورہ ٹیچر کو معطل کردینے کے احکامات جاری کردئیے۔

Share this post

Loading...