بھٹکل سمیت ریاست بھر میں آج سے کھلے پرائمری اسکول ، طلبا میں بھی جوش و خروش

بھٹکل 25 اکتوبر 2021 )فکروخبرنیوز) بھٹکل سمیت ریاست بھر میں آج پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک کے اسکول ایک طویل چھٹی کے بعد کھل گئے۔ 18؍ اکتوبر کو COVID-19 ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی (TAC) کے ساتھ خصوصی میٹنگ کے بعد کرناٹک حکومت نے کووڈ-19 اصولوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے 25 اکتوبر سے پہلی سے 5ویں جماعت کے طلباء کے لیے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ جس کے بعد سے طلباء میں عجیب جوش دیکھنے میں آر ہا تھا۔ آج اسکول پہنچنے پر طلباء بڑے خوش نظر آئے، ۔ طلباء نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ اب تک ہم اپنے اساتذہ اور دوستوں کو آن لائن ہی دیکھ رہے تھے اب مل کر بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ 
اسکولوں نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں، اور بچوں کو اسکول کے احاطہ میں دیکھ کر اپنی فرحت کا اظہار کیا۔ وہ اساتذہ اور عملہ جنوں نے کوویڈ کے دونوں ڈوز لئے ہیں انہیں ہی ان بچوں کے کلاسوں میں اجازت ہوگی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ 50 سال سے زائد عمر کے اساتذہ چہرے کی شیلڈ کا اضافی استعمال کریں گے۔پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر بی سی ناگیش نے حال ہی میں کہا کہ پہلے ہفتے کے دوران آدھے دن کلاسز ہوں گی اور والدین سے کہا تھا کہ وہ بچوں کو بغیر کسی خوف کے اسکول بھیجیں۔حکومت نے چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلباء اور نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے 23 اگست سے اسکول دوبارہ کھول دیے تھے۔ 

 

Share this post

Loading...