اسکول پکنک ماتم میں تبدیل، تین طلباء ڈوب کر ہلاک

بیجاپور: یکم جنوری 2020(فکروخبر نیوز) اسکول پکنک اس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئی جب پکنک کے دوران طلباء تیراکی کرتے ہوئے ڈوب گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ کلبرگی کے بیلکوٹا ڈیم میں کل پیش آیا جس میں منجوناتھ (15) لکشمن (14) اور سودھام (15) ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
    پولیس کے مطابق 96طلباء اور چار اساتذہ پر مشتمل ستیاسی پریم نکیٹن اقامتی اسکول بیجاپور کے طلباء اپنے اسکول پکنک پروگرام پر تھے۔ اس دوران مذکورہ تین طلباء تیراکی کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ 
    پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ حادثہ کی وجہ سے اساتذہ سمیت طلباء مایوسی کا شکار ہوگئی اور ان طلباء کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرنے لگے۔ 

Share this post

Loading...