بھٹکل 18؍جولائی 2024 (فکروخبرنیوز) موسلادھاربارش کا سلسلہ بھٹکل سمیت ضلع بھر میں جاری ہے۔ تقریباً ایک ہفتہ سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور لوگ گھروں تک محصور ہوکر رہ گیے ہیں۔ ضروری کام کے لیے اب سو بار سوچنا پڑرہا ہے اور لوگ آج کا کام کل پر ٹال رہے ہیں اس امید کے ساتھ کل بارش میں کمی واقع ہوگی تو پھر گھر سے نکلیں لیکن بارش ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
موسلادھاربارش کی وجہ سے شہر کے اکثر نالے بھرے ہوئے ہیں اور جگہ جگہ پانی رکا ہے۔ اس درمیان تیز ہواؤں نے عوام کو سوچنے پر مجبورکردیا ہے۔
موسم کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمینشر نے گزشتہ پانچ دنوں سے اسکولوں اور پی یو کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔ تازہ ترین خبر کے مطابق کل 19 جولائی کو بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق 17 جولای دوپہر ایک بجے سے 19 جولائی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک موسلا دھارکی پیش گوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔
Share this post
