ایک طرف اسکول فیس تو دوسری طرف رمضان اور عید

ایک طرف اسکول داخلے کی بڑی فیس ہے تو دوسری طرف رمضان اور عیدکی خریداری ، جب دونوں بوجھ ایک ساتھ لاد دیا جا ئیں تو بے چا رہ غریب طبقہ اور درمیا نی طبقہ کیا کرے گا؟بچوں کی تعلیم کے لئے اپنی بھوک کو قربان کرے یا پھر اپنی بھوک مٹا نے کے لئے بچوں کی تعلیم کو قربان کرے ؟اس بات کو لیکر عوام کا فی پریشان نظر آرہی ہے ،اس لئے کہ فی زمانہ ہر چیز کی مہنگا ئی آسمان تک پہنچ چکی ہے ،اور پھر رمضان کے آتے ہی ہر چیز کی قیمتیں آسمان کو چھو نے لگتی ہے ، بازار وں اور دکانوں کی ظا ہری نما ئش لوگوں کو جیب خا لی کر نے پر مجبور کر دیتی ہے ،عوام کے لیے یہ ایک لمحۂ فکریہ ہے۔

Share this post

Loading...