منگلورو 14/ اگست 2019(فکروخبرنیوز) چلتی اسکول بس پر درخت گرنے سے بس کو نقصان پہنچنے کی واردات آج صبح نو بجے پیش آئی ہے۔بس میں سوار سترہ طلباء بال بال بچ گئے۔ سٹی پولیس کمشنر ڈاکٹر پی ایس ہرشا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیمرج اسکول کے سترہ طلباء حادثہ میں پوری طرح محفوظ ہیں، اسکول بس کو ہلکا نقصان پہنچا ہے۔ حادثہ کے وقت بس ننتور سرکل کے قریب تھی اور مہاویر سرکل سے اسکول کی جانب بڑھ رہی تھی، اسی دوران ایک بہت بڑا درخت اسکول بس پر گرپڑا۔ حادثہ میں اسکول کے طلباء پوری طرح محفوظ ہیں۔ بچوں کو دوسری سواری سے اسکول پہنچایا گیا ہے۔جائے حادثہ پر ڈی سی پی، منگلور تحصیلدار اور ٹرافک پولیس پہنچ گئی جنہوں نے دیگر سواریوں کو وہاں سے نکلنے میں مدد کی۔ کچھ دیر کے لیے ٹرافک دوسرے راستوں کی طرف موڑدیا گیا۔
Share this post
