اسکول بس چلانے کے دوران ڈرائیور کو آیا ہارٹ اٹیک ، علاج کے دوران اسپتال میں واقع ہوئی موت

اُڈپی06 جون 2024:  بچوں کو اسکول لے جانے کے دوران ڈرائیور کو ہارٹ اٹیک آنے سے کچھ دیر کے لیے بس قابو سے باہر ہوگئی لیکن ڈرائیور ممکنہ حادثہ سے بچنے کے لیے بس کو کنارے لگانے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈرائیور کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔

واقعہ اڈپی شہر کے مضافاتی علاقہ پیرم پلی کا ہے جہاں ایلون ڈیسوزا کو اسکول بس چلانے کے دوران ہارٹ اٹیک آگیا۔ بس ایک درخت سے ٹکرانے ہی والے تھی کہ ڈرائیور ہارٹ اٹیک کے باوجود بس پر قابو پاگیا ۔ حادثہ میں پانچ بچوں کو چوٹیں آئیں ہیں جو خطرے سے باہر بتائے جارہے ہیں۔

ڈرائیور کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہونے کے باوجود ڈرائیورکے اس عمل کی مقامی لوگوں نے سراہنا کی ہے۔

Share this post

Loading...