کاروار 05 جولائی 2022(فکرو خبر نیوز) ضلع اتراکنڑا میں کل 6 جولائی بدھ کو موسلادھار بارش کے امکانات کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
منگل کی شام ایک حکم جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے 6 جولائی بدھ کو ضلع کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل رہے گی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بشمول آنگن واڑی، پرائمری اسکول، ہائی اسکول، پی یو کالج اور ڈگری کالج بدھ 6 جولائی کو بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ سنیچر کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کر اطلاع دی گئی تھی کہ آئندہ پانچ دنوں میں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔
Share this post
