سیاح کے ہاتھ سے بیگ چھین کر فرارہو نے والے ملزمین آدھے گھنٹہ میں پولس کی گرفت میں

درشن کے بعد جیسے ہی وہ سڑک پار کرکے بس کی جانب آگے بڑھی اسی دوران دو نوجوان اچانک کہیں سے آدھمکے اور اس کے ہاتھ سے بیگ چھین کر بائیک پر سوار ہو کر فرارہو گئے ،اسی وقت وہاں کھڑے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے فوری طور پر ٹرافک پولس کو اس واردات سے آگاہ کیا ،ٹرافک پولس کانسٹیبل شوپا نے فورا اپنی بائیک سے اس کا پیچھا کرنا شروع کیا اوراس کا پیچھا کرتے ہوئے ساتھ ہی سب انسپکٹر پرکاش اور راجو کو بھی اس معاملہ کی خبر دی ،اور ہار نہ مانتے ہوئے کافی دور تک پیچھا کرنے کے بعد پتور کے ایل وی مندر کے پاس تینوں نے ان دونوں کو دھر دبوچنے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد انہیں اڈپی ٹاؤن پولس کے حوالہ کیا گیا ، بیگ جس میں ایک پندرہ ہزار کی مالیت کا موبائیل فون سمیت تین ہزار نقدی تھی، جو خاتون کو بیگ سمیت حوالہ کی گئیں، عوام نے اس معاملہ میں پولس کی خوب سراہنا کی ہے۔

Share this post

Loading...