بھٹکل 19/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز/تعظیم منکی ندوی) سابق سکریٹری جماعت المسلمین منکی جناب ساؤڑا محمد مولیٰ صاحب کا کل صبح آٹھ بجے انتقال ہوگیا اور تدفین بعد جمعہ عمل میں آئی۔ بعد نمازِ جمعہ نمازِ جنازہ کی ادائیگی میں سینکڑوں افراد نے شرکت اور ان کے حق میں مغفرت کی دعا فرمائی۔
موصوف کی رحلت پر منکی کا ہر فرد غمگین ہے۔ موصوف نے چھ سال جماعت المسلمین منکی کے سکریٹری کے عہدے پر فائز رہ کر قوم وملت کی عظیم خدمات انجام دی ہے۔ خصوصی طور پر کئی اہم مسائل حل کرنے میں انہوں نے اہم کردار کیا ہے۔ وہ بڑے ہی دور اندیش تھے۔ مسائل کی تہہ تک پہنچتے اور اس کے حل کے لئے ایک منظم لائحہ عمل طئے کرتے، ان کی سب سے اہم صفت علماء اور صلحاء سے تعلق تھا جن کی زیر نگرانی ہی وہ اپنے کام انجام دیتے۔ ان کے انتقال پر منکی کے کئی اداروں نے تعزیتی قراردار بھی جاری کرتے ہوئے ان کے کئی اوصاف کو گنایا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
Share this post
