ٹرافک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ٹرافک پولیس نے سوار کا پکڑا گریبان، ویڈیو وائرل

بنٹوال 31/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز) جب سے ٹرافک قوانین میں سختی لائی گئی ہے پولیس بھی جگہ جگہ دستاویزات اور ہیلمٹ کی چیکنگ کے لیے چوکسی برت رہی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔
موصولہ طلاعات کے مطابق بنٹوال میں بغیر ہیلمٹ پہنے ایک شخص کے خلاف پولیس کی کارروائی پر سوال کھڑے کرنے والوں پر ٹرافک اے ایس آئی سختی کے ساتھ نمٹتے نظر آئے۔وائرل ویڈیو میں پولیس کے کسی سوال کا دو ٹوک جواب دینے پر ٹرافک اے ایس آئی نے اس کا گریبان پکڑ کر کھینچا جس پر اس نے اعتراض بھی جتایا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ مذکورہ شخص جرمانہ عائد کرنے بھی تیار تھا اور اس کے خلاف معاملہ درج کیے جانے پر بھی راضی تھا لیکن کہا جارہا ہے کہ پولیس نے اس کی ایک بھی نہیں سنی۔ اس پورے واقعہ کو دیگر سواروں نے اپنے کیمرے میں قید کرکے سوشیل میڈیا پر وائرل کردیا۔ عوام نے پولیس کے اس اقدام پر اپنے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ 

Share this post

Loading...