بے قابو اسکوٹر تالاب میں گرگئی، سوار ہلاک

وٹلا 06/ نومبر 2019 (فکروخبر نیوز)  دیر رات گھر لوٹنے کے دوران بے قابو اسکوٹر سوار تالاب میں گرکر ہلاک ہونے کی واردات نلی گدے کسابا میں پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت سنیل مقیم مڈیکیری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل رات اپنے کسی رشتہ دار کے یہاں جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ شبہ ہے کہ پل کراس کے دوران اسکوٹر بے قابو کر سیدھے تالاب میں جاگری۔ بتایا جارہا ہے کہ پل کا تعمیری کام جاری ہے اور کناروں میں سواروں کی حفاظت کے لیے قائم دیواریں گرائی جاچکی ہیں۔ رشتہ داروں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی اور اسے کے مطابق وٹلا پولیس تحقیقات کو آگے بڑھا رہی تھی لیکن کل رات کا یہ معاملہ آج منظر عام پر آیا۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔ 

Share this post

Loading...