ٹوماکورو: 10؍ اکتوبر 2022(فکروخبرنیوز/ذِرائع) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اس بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہ ملک کی تقسیم کے لئے کانگریس ذمہ دار ہے، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ہندوتوا کے نظریہ رکھنے والے وی ڈی ساورکر انگریزوں سے وظیفہ لیتے تھے۔
گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر نامہ نگاروں سے کہاکہ”میرے خیال میں مسٹر ساورکر انگریزوں سے وظیفہ لیتے تھے اور یہ تاریخی حقائق ہیں اور یہ ایسے حقائق ہیں جنہیں بی جے پی چھپا نہیں سکتی ہے۔
راہل گاندھی نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب ان سے ہندوستان کی تقسیم کے لئے کانگریس کو مورد الزام ٹھہرانے کے بی جے پی کے الزامات کا جواب دینے کو کہا گیا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ دلچسپ بات ہے کہ بی جے پی کی طرف سے ایسے ریمارکس آتے ہیں جو آزادی کی جدوجہد میں کہیں نہیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ ’’وہ پارٹی جس نے آزادی کے لیے جدوجہد کی اور آزادی کے لیے عوامی تحریک چلائی۔ وہ پارٹی جو آئین لانے میں مدد کی، سبز انقلاب لانے والی پارٹی، یہ کانگریس پارٹی ہے۔
Share this post
