تفصیلی اطلاع کے مطابق کنیاڈی دیہات میں پرجا پربھوتوا نامی تنظیم کے زیرِ اہتمام سوجنیا کے قتل اور ریپ معاملہ کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا مطالبہ لے کر بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاج کے اختتام پر ہندو جاگرن ویدکے تعلقہ سطح کا لیڈر شیام سندر کی قیادت میں اس کا بھائی اور اپن گنڈی فائنانس کا مالک سبھاش چندرا،پرکاش شیٹی لال، موھن گوڈ بوجار، وکٹر ڈی کنھا،جیارام عرف ابو وغیرہ نے تیز دھار ہتھیارات سے احتجاج کی قیادت کررہے کوشک منجوٹی، سماجی کارکن پرندر پوجاری اور یوگیش پجاری پر جان لیوا حملہ کردیا۔ زخمی افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ اور تحقیقات جاری ہیں۔
شادی کا وعدہ کرکے جسمانی تعلقات کے بعد مکر گیا عاشق
عاشق رکشہ ڈرائیور کے خلاف معشوقہ نے درج کی شکایت
اُڈپی 16دسمبر(فکروخبرنیوز ) شادی کے وعدے کے ساتھ جسمانی تعلقات کے بعد ایک عاشق جب شادی سے مکرگیا تو معشوقہ نے پولس تھانے میں دھوکہ دہی کیس درج کراتے ہوئے جسمانی ہراساں کئے جانے کا الزام لگایا ہے ۔ فکروخبر کے مطابق کنداپور تعلقہ کے انا گلی نامی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک 22سالہ خاتون ایک رکشہ ڈرائیور پر الزام لگایا ہے کہ عاشقی کرکے بعد وہ شادی سے مکرگیا ۔ کنداپور پولس تھانے میں درج شکایت کے مطابق عاشق کی شناخت وگنیش 25،مقیم کنداپور دیہات امپارو کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ شکایت کے مطابق خاتون ایک دکان میں سیلس گرل کی حیثیت سے ملازمت کررہی تھی کہ اس بیچ وگنیش سے اس کی دوستی ہوئی، اور پھر 2جون 2013کو وگنیش نے مطالبہ رکھا کہ وہ اسے شہرساگر لے جانا چاہتا ہے ۔ ساگر کی سیروتفریح کے بعد اس نے لڑکی کے ساتھ شادی کا وعدہ کیااور جسمانی تعلقات جوڑے ادھر کچھ دنوں سے وعدہ کے مطابق جب شادی کا مطالبہ کیا گیا تو رکشہ ڈرائیور عاشق پوری طرح مکرجانے کی بات کہی ہے ۔ پولس شکایت درج کرنے کے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔
منگلور میں حج ہاؤس کے لیے 2ایکڑ اراضی کی نشاندہی
منگلور 16دسمبر (فکروخبرنیوز ) منگلورمیں انٹرنیشنل ایرپورٹ ہونے کی وجہ سے حاجیوں کے لئے بھی مرکز بن چکا ہے، وقف بورڈ اور سرکاری حج کمیٹی کی جانب سے منگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب دو ایکڑ زمین کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ یہاں حج ہاؤ س کی تعمیرکی جاسکے۔ کل بروز اتوار اراضی کی نشاندہی کے بعد وزیربرائے حج و وقف جناب قمر الاسلام نے کہا کہ راستے کے ایک جانب 40سینٹ اور دوسرے جانب 160سینٹ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈپارٹمنٹ آفسر کو فوری طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس جگہ کی خریداری کرلیں،۔ حج ہاؤس کی تعمیراتی کام جلد سے جلد شروع ہوں گے اور 2015تک مکمل کرلئے جانے کی اُمید ہے، اس حج گھر کی وجہ سے دکشن کنڑاکے ، جیسے اُڈپی، کوڈگو، چک منگلور ہاسن وغیرہ کے حاجیوں کے لیے سہولت فراہم ہوگی۔
Share this post
