سورتکل سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان سعودی عربیہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں جاں بحق

منگلورو 05؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) سعودی عربیہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں سورتکل سے تعلق رکھنے والا اڑتیس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق مہلوک کی شناخت ذاکر حسین مقیم برہماور کے قریب ہونالا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ذاکر پندرہ سالوں سے سعودی میں ملازمت کیا کرتا تھا اور گذشتہ مہینے ہی آخری مرتبہ میں وہ گھر بھی آیا ہوا تھا۔ اپنے کسی رشتہ دار کے یہاں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد وہ دوبارہ سعودی کے لیے کچھ دنوں قبل ہی روانہ ہوا تھا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے کی خبرسے اہلِ خانہ سمیت اس کے متعلقین غم سے نڈھال ہوگئے ہیں ۔ جواں سالہ بیٹے کی موت پر ان کے والدین بھی پریشان  ہیں۔ فی الحال حادثہ کی مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

Share this post

Loading...