منگلورو 10؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) موبائل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے کرکٹ پر سٹہ لگانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے سی سی بی پولیس کے ذریعہ حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے سوا چارلاکھ روپئے نقدی اور پانچ موبائل فون ضبط کرلیے ہیں۔ ملزمین کی شناخت سنیل میلوین (42) ستنش جوہن (47) اور انچن (46) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ملزمین پر الزام ہے کہ یہ موبائل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے سٹہ بازی کا کاروبار کیا کرتے تھے۔ پولیس نے مذکورہ افراد کو حراست میں لینے کے بعد اس میں ملوث دیگر لوگوں کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ کرکٹ پر سٹہ لگانے کے الزام میں پولیس نے اب تک بیس سے زائد افراد کو حراست میں لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
Share this post
