کنداپور 20؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) ساستھان میں ٹول وصولی کے خلاف یہاں احتجاج درج کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ حزبِ مخالف کے لیڈر کوٹا شرینواس پجاری نے کہا کہ وہ مسئلہ پر جیل جانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے پجاری نے کہا کہ ستر فیصد کام باقی ہے لیکن اور سرویس روڈ کا کام بھی ابھی مکمل نہیں ہوا ہے لیکن ہائی وے افسران عوام سے ٹول وصول کررہے ہیں۔ نوا یوگا کمپنی گذشتہ دو سال سے کاپو ، اڈپی ، کنداپور میں کام مکمل کرنے سے قبل ہی ٹول وصول کررہی ہے۔انہوں نے اس کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی بھی قراردیا۔ پجاری نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ 30ستمبر سے قبل میٹنگ منعقد ہونی چاہیے۔ کئی تنظیموں نے عوام کا ساتھ دیتے ہوئے نوایوگا کمپنی کی جانب سے وصول کیے جارہے ٹول کو غیر قانونی قرار دیا۔ اس موقع پر راجیش کاویری ، کنچان باری کیری ، گووند پجاری ، ستیش پجاری وغیرہ موجود تھے۔ احتجاجیوں نے اس سلسلہ میں برہماور تحصیلدار کو ایک یادداشت بھی پیش کی ہے۔
Share this post
