یہ ویڈیو فوٹیج مزید تحقیقات کے لیے انٹی کرپشن بیورو کے سپرد کیا گیا ہے ۔ روپا نے الزام لگایا تھا کہ سشی کلا کو جیل میں مزید سہولیات فراہم کرانے کے لیے دو کروڑ روپئے دئیے گئے ہیں۔ سشی کلا کے ایک رشتہ دار سدھاکرن میں اسی جیل میں قید ہیں۔ روپا کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد اسی سال 31جولائی کو دوسرے محکمۂ کے لیے اس کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔سوال یہ اٹھایا جارہا ہے کہ سشی کلا جیل سے باہر کب نکلی اور کس کام کے لیے نکلی ؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکتا ہے۔
Share this post
