’’سرکاری ملازمین کے تبادلہ کے تناسب میں اضافہ کا اعلان قابل ستائش ہے‘‘۔صدر آئیٹا، کرناٹک(مزید خبریں )

یہ صورتحال تشویشناک ہے۔ اس پس منظر میں وزیر تعلیم کا یہ اعلان قابل مبارکباد ہے اور اساتذہ برادری کے لیے راحت کا باعث ہے۔ آئیٹا کا مطالبہ یہ ہے کہ اس ارادے اور اعلان کو جلد سے جلد عملی جامہ پہنایا جائے اور وزیر تعلیم مزید فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8؍کے بجائے 10؍فیصد تک کے اضافہ کو لاگو کریں۔واضح رہے کہ آئیٹا کی حالیہ منعقدہ مجلس عاملہ میں منظور قرارداد میں پہلے ہی تبادلہ کے تناسب میں10؍فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا جاچکا ہے۔اس ضمن میں ہم وزیر تعلیم سے مثبت اقدام کی توقع رکھتے ہیں۔***


سرکاری پرائمری ٹیچرس بھالکی تعلقہ کے ہوئے انتخابات میں سیکولر پینل نے بہت بڑی جیت حاصل کی ہے

بیدر۔30؍نومبر۔(فکروخبرنیوز)۔سرکاری پرائمری ٹیچرس بھالکی تعلقہ کے ہوئے انتخابات میں سیکولر پینل نے بہت بڑی جیت حاصل کی ہے۔ 21ڈائرکٹر کے بورڈ کی اس ٹیم میں 18رکن سیکولر پینل کے جیت کر آئے ہیں ۔ باقی 3رکن آزاد امیدوارتھے۔ 21ڈائرکٹر کے بورڈ میں 7نشستیں خواتین کے لئے مخصوص تھیں ۔ جس پر تمام 7خواتین بلامقابلہ منتخب ہوئیں ۔ جس میں سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول کی میر معلمہ ناظرہ بیگم بھی شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ گرماں میترے، چندرکلا ڈگے ، اندومتی کولور، سنیتا مما، منجولا مورے اور کاویری شامل ہیں ۔14مردانہ نشستوں کے لئے 24امیدوار میدان میں تھے۔ 11سیکولرپینل کے امیدوارں سمیت اشوک پاٹل، اشوک تمبولی ، چنپا، گنپتی ، راجپا پاٹل، رتن دیپ ہلسورے، شرنپا راچوٹے ، شڈکشری سوامی، سوریہ کانت احمدآبادے ، سوریہ کانت سنٹے اور وٹھل راؤ نٹور جیتنے والے امیدوار ہیں ۔ ناگراج بی ای او کے مطابق انتخابات کافیصد 94%رہا۔ اپنی جیت پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے محترمہ ناظرہ بیگم نے کہاکہ میں آئندہ اردو زبان اور اردو ٹیچرس کے مسائل کے حل کے لئے مزید کوشش کروں گی ۔ انھوں نے تمام اساتذہ کاادا کیا۔***


بیدر ضلع انتظامیہ ، بلدیہ اور تمام سرکاری محکموں میں اردو جائیدادوں کا تقرر اگر ہوتاہے تو روزگارکے مواقع حاصل ہوں گے

بیدر۔30؍نومبر۔(فکروخبرنیوز)۔آج ارد و گوگل ، وکی پیڈیا، چینلس اور موبائل پر ہر لمحہ موجود ہے جس سے اردو کی مقبولیت کا پتہ چلتاہے لیکن ہماری نئی نسل کو اردو سے دور کرنے کیلئے ان میں ان کی مادری زبان اردو سے متعلق مایوسی اوربیزاری پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس کے خلاف اردو نوجوانوں کو اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات محمدیوسف رحیم بیدری رکن کرناٹک اردو اکیڈمی نے کہی۔ وہ آج شہر کے اردو ہال موقوعہ تعلیم صدیق شاہ بیدر میں نوجوانوں کے اردو کی ترقی وبقاسے متعلق اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ 25%سے زائد آبادی بیدر ضلع میں ہے۔ اور یہاں اردو کا عمومی چلن ہے۔ ایسے میں ضلع انتظامیہ ، بلدیہ اور تمام سرکاری محکموں میں اردو جائیدادوں کا تقرر اگر ہوتاہے تو روزگار کے موقع و اہوں گے لیکن اس کیلئے نوجوانوں کونئے ڈھنگ سے اردو کی بقاوترقی کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔ جناب محمد قیام الدین کنوینر نے اپنے استقبالیہ میں کہاکہ ہماری مادری زبان اردو ہے تاہم گھر اورگھر کے باہر اردو کے چلن کو ایک سمت دینے کی ضرورت ہے ۔ نوجوان اردو کی ترقی کیلئے مجتمع ہوں ۔ جناب محمد امیرالدین امیر(خازن) نے اپنی تقریر میں اپنی اپیل کی والدین اپنے بچوں کو اردو میڈیم سے تعلیم دلاکر اپنے مذہبی اور ثقافتی لسانی اثاثہ اردو زبان کو بچائیں۔نوجوانوں میں محمد قادر کامشورہ تھاکہ ہرمحلہ میں اردو کوچنگ کی کلاسیس کا اہتمام کیاجائے۔ جبکہ راحیل جاوید نے مشورہ دیا کنڑا اورانگریزی جاننے والے طلباء اردو پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، اگر ہم اردو پڑھنے کی سہولت بہم پہنچائیں تو وہ نوجوان اردو سیکھیں گے۔ پروگرام کا آغازمحمد امیرالدین امیرؔ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مذکورہ افراد کے علاوہ محمد مہتاب (منیارتعلیم)، عامرفاروق(پنسال تعلیم) ، شیخ اسلم (سنگار باغ)، اظہراحمد خان (گولہ خانہ ) ودیگر موجودتھے۔ جناب محمد قیام الدین نے شکریہ اداکیا۔ ***


تعلقہ اوراد میں جامعہ عائشہ للبنات کا افتتاح ‘مختلف علماء کا خطاب 

بیدر۔30؍نومبر۔(فکروخبرنیوز)تعلقہ اوراد ضلع بیدر میں جامع حیات العلوم اوراد کے زیر اہتمام لڑکیوں کی دینی تعلیم و تربیت کیلئے جامعہ عائشہ للبنات کا افتتاح عمل میں لایا گیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد شاکر حُسین قاسمی نے فرمایا کہ اسلام سے قبل عورت کی کوئی حیثیت نہیں تھی اسلام نے عورت کو بہت اونچا مقام عطا فرمایا عورتوں کے تعلق سے قرآن میں مکمل ایک سورت نازل ہوئی ہے عورت کو گھر کی ملکہ قرار دیا اور اسکو جائز حقوق دئے گئے آج کے معاشرہ میں عورت کا تعلیم یافتہ اور دیندار ہونا بہت ضروری ہے اگر عورت دیندار ہوتی ہے تو سارے خاندان کو جنت میں لے جانے کا ذریعہ بنتی ہے ورنہ اپنے ساتھ باپ بیٹا بھائی شوہر چار ذمہ دار افراد خاندان کو جہنم میں لے جانے کا ذریعہ بنتی ہے مولانا عثمان صاحب قاسمی ناظم مدرسہ عثمان بن عفان احمد پور نے اپنے خطاب میں فرمایا قوموں کے عروج و زوال میں عورتوں کا بڑا نمایاں کردار رہا ہے معاشرہ کی سدھار عورتوں پر ہی منحصر ہے لڑکیوں کی دینی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے معاشرہ میں نت نئے فتنے جنم لے رہے ہیں سید ذولفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی نے بانی مدرسہ مولانا محمد عبدالرحمن حُسینی کی بے لوث خدمات کو سرہاتے ہوئے فرمایا کہ مولانا محترم اس پسماندہ علاقہ میں عرصہ دراز سے دینی خدمانت انجام دے رہے ہیں وقت کی ضرورت اور حالات کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے لڑکوں کے ساتھ آپ نے لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کا بیڑا ٹھایا ہے یقیناًیہ ایک مستحسن اقدام ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ علاقہ کے لوگ مولانا کا بھر پور تعاون فرمائیں اور ان کی خدمات کا اعتراف کریں مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء ہند ضلع بیدر نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ دنیا میں جتنے بزرگان دین اولیاء عظام پیدا ہوئے ہیں ان کو پروان چڑھانے میں ان کی ماؤں کا کردار رہا ہے آج ہم اولاد کی معاش کی فکر ضرور کررہے ہیں مگر انکی آخرت کی فکر نہیں کررہے ہیں نتیجتاً اولاد ہمارے لئے رسوائی کا ذریعہ بن رہی ہے ماڈرن تعلیم و تربیت نے لڑکیوں کو بے حیائی بد اخلاق کے دلدل میں ڈال دیا ہے بچہ کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے ماں دیندار ہوگی تو اولاد بھی دیندار ہوگی لہٰذا اپنی بچیوں کو پہلے دینی تعلیم سے آراستہ کریں دختران ملت کو چاہئے کہ وہ حضرت خدیجہؓ ،عائشہؓ اور فاطمہؓ کو اپنا آئیڈیل بنائیں جنکی زندگیاں خواتین امت کیلئے بہترین نمونہ ہیں طلبہ نے بزبان اردو کنڑا اور انگریزی متاثر کن تعلیمی مظاہرہ پیش کیا بانی مدرسہ مولانا محمد عبدالرحمن حُسینی نے تمام مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور مدرسہ کا تعارف بیان کیا ۔ ***


7؍ڈسمبرکو ریحانہ بیگم ریحانہ کی نثری کتاب کا رسمِ اجراء اور بین الریاستی مشاعرہ کا انعقاد

بیدر۔30؍نومبر۔(فکروخبرنیوز)۔جناب نثار احمدکلیم صدر انجمن ترقی اُردو ہند ضلع بیدر کی اطلاع کے بموجب انجمن ترقی اُردو ہند کے زیرِ اہتمام اور زیر سرپرستی شاہین ادارہ جات بیدر شہر کی پہلی صاحبِ دیوان شاعرہ محترمہ ریحانہ بیگم ریحانہ کی نثری کتاب ’’زمین سرخ اجالوں میں رہی ہے‘‘کی رسمِ اجراء تقریب زیر صدارت الحاج محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ سابق رکن اسمبلی و سابق چیرمن کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ مورخہ7؍ڈسمبر بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء بمقام شاہین گرلز کیمپس گولہ خانہ احمد باغ بیدر میں انعقاد عمل میں آرہا ہے۔مذکورہ بالا کتاب کی رسمِ اجراء بدست ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر عمل میں آئے گی۔ جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے سید شاہ نور الحق قادری سابق صدر آندھراپردیش اُردو اکاڈیمی‘ جناب محمد صلاح الدین نیر حیدرآباد‘جناب محمد رحیم خان سابق رکن اسمبلی بیدر‘ممتاز قانون داں الحاج سید عبدالماجد شمیم ایڈوکیٹ‘ سنئیرصحافی جناب قیصر رحمن‘ عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات ‘جناب شاہ سعید الحسن قادری مدیر اعلی ادبی عکاس بیدر ‘ڈاکٹر مقصود چندا‘ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی صدر شعبہ اُردو کرناٹک کالج بیدر‘سید اکرام الدین صدر الامین منااکھیلی ‘محمد یوسف علی جمعدار سنئیر کانگریسی قائد‘ڈاکٹر زبیر قمر دیگلور‘ڈاکٹر مقبول احمد مقبول اُودگیر اور محمد نثار احمد کلیم صدر انجمن ترقی اُردو ہند ضلع بیدر شرکت کریں گے ۔تقریبِ رسمِ اجراء کے بین الریاستی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔اس مشاعرہ کی صدارت جناب نثار احمد کلیم صدر انجمن ترقی اُردو ہند ضلع بیدر کریں گے ۔مہمان شعراء میں جناب صلاح الدین نیر حیدرآباد‘ مسرور عابدی‘ بشیر اکبر حیدرآباد‘ڈاکٹر زبیر قمر دیگلور مہاراشٹرا‘ ڈاکٹر مقبول احمد مقبول اُودگیر مہاراشٹرا ‘محمد سیف الدین سیف غوری ظہیر آباد‘شکیل ظہیرآباد‘فیاض علی سکندر سدسیوپیٹ تلنگانہ ہوں گے‘ جبکہ میزبان شعراء میں جناب محمد امیر الدین امیر ‘باسط خاں صوفی‘ سید عبدالطیف خلش‘مقصود علی مقصود‘منور علی شاد‘ ریحانہ بیگم ریحانہ ‘ حامد سلیم ‘نثار احمدکلیم شرکت کرتے ہوے منتخب کلام پیش کریں گے ۔باذوق سامعین ‘محبانِ اُردو سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس تقریبِ رسمِ اجراء و بین الریاستی مشاعرہ میں شرکت فرمائیں۔***


ماہ نامہ ’’زندگی نو‘‘ نئی دہلی کاڈسمبر کاتازہ شمارہ منظر عام پر آچکاہے

بیدر۔30؍نومبر۔(فکروخبرنیوز)۔ماہ نامہ ’’زندگی نو‘‘ نئی دہلی کاڈسمبر کاتازہ شمارہ منظر عام پر آچکاہے۔ جس میں ہدایت الٰہی کی تفہیم وتنفیذ میں عقل کا رول ، دارالقضاء :اہمیت وضرورت ، عورت کا حصول معا ش ،قرآن وسنت کی روشنی میں اور اقبال کی تین بہترین نظمیں جیسے عناوین پر باالترتیب محمد جرجیس کریمی، ڈاکٹر محمدرضی الاسلام ندوی ، قاضی فرزانہ تبسم اور غلام نبی کشافی نے معیاری مقالے تحریرکئے ہیں ۔اب کے علاوہ مولانا یوسف القرضاوی، ڈاکٹر مصطفےٰ سباعی ، مولانا اسجدقاسمی ندوی کے مقالے بھی شائع کئے گئے ہیں ۔رسائل ومسائل میں جن کتابوں پر تبصرہ کیاگیاہے ا ن میں سیرت رسول ، دروس اور نصائح ، گجرات اور آگے ....فسادات کافوری اوریقینی حل، فلسطین میں یہودی ہوم لینڈاور یاجو ج ماجوج شامل ہیں ۔ 100صفحات کے اس رسالہ کی قیمت صرف20روپئے ہے ۔ خواہشمند حضرات مکتبہ اسلامی ، مین روڈ، چیتہ خانہ ،بیدر سے فاروق پٹیل کے ہاں سے حاصل کرسکتے ہیں ۔

Share this post

Loading...