سرکاری بس پر حد سے زیادہ مسافر سوار ، ڈرائیور نے بس آگے بڑھانے سے کیا انکار

ksrtc bus,

کڈابا28 اکتوبر2023 (فکروخبرنیوز) کرناٹک میں شکتی اسکیم نافذ کرنے کے بعد سے سرکاری بسوں پر خصوصاً خواتین سفر کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔ کئی بسوں میں گنجائش سے زیادہ مسافرسوار ہونے سے مسافروں کے ساتھ ساتھ کنڈکٹر اور ڈرائیوروں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کڈابا سے شانتی موگیروں کے درمیان چلنے والی کے ایس آر ٹی سی بس ڈرائیور نے بس چلانے سے اس وقت انکار کیا جب اس میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے۔ جب بس الانکر پہنچی تو بس میں 130 افراد سوار تھے۔ اس وقت ڈرائیور نے بس چلانے سے انکار کیا اور آدھے مسافروں کو بس سے اترنے کے لیے کہا۔ لوگ بس سے اترنے تیار نہیں ہوئے تو ڈرائیور بھی بس آگے بڑھانے سے انکار کرتا رہا۔

یار ہے کہ کڈمارو میں ٹائر پھٹ جانے سے بس کو روکنا پڑا۔

مسافروں میں سے ایک کے ایس آر ٹی سی بس کے پتور ڈویژن کو فون کیا اور حکام سے مداخلت کرنے کی درخواست کی۔ جب اعلیٰ افسروں میں سے ایک نے ڈرائیور سے بات کی تو وہ بس چلانے کے لیے تیار ہوا۔

Share this post

Loading...