ساتھ ہی ساتھ اس فرمان پر عمل نہ کرنا عدالت کا ہتک تصور کرتے ہوئے متعلقہ تمام اسکولوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا جس پر بی اے او اور ڈی ڈی پی آئی کے افسران کرناٹکا تعلیمی قانون کے تحت قانونی کارہ جوئی کرسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اسکول کے بچوں کی حفاظت کے سلسلہ میں عدالتی ہدایت اس لیے جاری کی گئی ہے کہ حال ہی میں بچوں کے جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ اس بیچ نجی اسکولوں کے انتظامیہ افسران نے اس نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ میں دعویٰ دائر کردیا جس بناء پر ہائی کورٹ نے سرکاری اور غیر سرکاری دونوں میں یہ قانون جاری کردیا ہے ۔
Share this post
