بتا یا گیا ہے کہ 19؍جون پیر کے دن بیندور کی سا کنہ وشالکشی(37) اپنے گھرکے کچن روم کے اندر کھا نا پکا نے میں مشغول تھی کہ اچا نک وہاں سانپ گھس آیا او ر اس نے عورت کو ڈس لیا ،جس کی بنا پر فورا اس کو بیندو سرکا ری اسپتال میں داخل کر دیا گیا ،مگروہاں ڈاکٹروں نے فو ری طبی امداد کی ضرورت محسوس کر تے ہو ئے انہیں کندا پور اسپتال لے جا نے کی بات کہی اور اسے کندا پور کے سرکا ری اسپتال میں بھر تی کر دیا گیا ،جہاں اس کی موت واقع ہوئی ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اودے شنکھر نے تمام الزمات کی تر دید کر تے ہو ئے کہا کہ عورت کو پہلی مر تبہ 1:45 PM کو اسپتال میں لا یا گیا ،لیکن پھر دو سرے اسپتال میں بھر تی کر نے کی بات کر تے ہو ئے اس کو وا پس لے جا یا گیا ، مگر پھر دو با رہ 3:45 اس کو اسپتال میں بھر تی کر دیا گیا ،جہاں پر فورا اس کا انتقال ہو گیا ،عورت کے اہل خا نہ نے احتجاج کر تے ہوئے ڈاکٹر اور اس کے اسٹاف کے خلاف کا روا ئی کر تے ہو ئے ان کو معطل کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ، احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کی بھی مدد لی۔
Share this post
