تعلقہ کے سنّاباوی ساحل پر لنگر کی گئی کشتی کو شرپسندوں نے نذر آتش کردیا(مزید خبریں)

کشتی کو جلتے دیکھ پاس پڑوس کے لوگوں کو مدد کے لیے پکارا او رفوری آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی مگر تب تک کشی کا اکثر حصہ آگ کے حوالے ہوچکا تھا۔ پولس کو واقعہ کی اطلاع کئے جانے پر مرڈیشور تھانے کے پی ایس آئی ڈی آر منجپّا نے موقع واردات پر پہنچ کر ملزموں کے خلاف سخت کارہ جوئی کرنے کا بھروسہ دلایا اور عوام سے اس سلسلہ میں اطلاع فراہم کرانے کی اپیل بھی کی ۔ اس واردات سے مچھیرے کے طبقوں میں دہشت پائی جارہی ہے اور گمنام افواہوں کی بناء پر پولیس افسران کی جانب سے پیشگی تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔ مرڈیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

بے قابو کار دکان میں گھس گئی : تمام مسافر محفوظ 

بھٹکل 23؍ فروری (فکروخبرنیوز) کمٹہ سے کنداپور جارہی ایک تیز رفتار کار بھٹکل کے شمالی حدود ، وینکٹاپور نامی علاقے کے اہم شاہراہ پربے قابو ہوکر ایک دکان میں گھسنے کی وجہ سے کار کو بری طرح نقصان پہنچنے کی واردات پیش آئی ہے ۔ فکروخبر کے مطابق یہ حادثہ آج قریب تین بجے پیش آیا۔ کنداپور سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی کمٹہ میں اپنے بیٹے کا رشتہ ازدواج طے کرنے کے بعد کنداپور لوٹ رہے تھے کہ جب کار وینکٹاپور اہم شاہراہ کے قریب پہنچی تو سامنے سے آرہی ایک بائک کو بچانے کے لیے کار ڈرائیور نے کارکو دائیں جانب موڑ لیا جس سے کار بے قابو ہوکر ایک دکان کے صحن میں گھس گئی ۔ حادثہ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے البتہ کار کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ 

5 accident near  mader hawwa school

شہر بھٹکل میں عنقریب ساتواں ساہتیہ سمّیلن کا انعقاد ہوگا 

بھٹکل 23؍ فروری (فکروخبرنیوز) ضلع ساہتیہ سمّیلن کے صدر رویداس نائک کی صدارت میں آج ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ10 مارچ کے اندر اندر ساتویں ساہتیہ سمّیلن کا انعقاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تمام اراکین کو اعتماد میں لے کر پروگرام کی نوعیت کے سلسلہ میں فیصلہ لیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ساہتیہ سمّیلن کے وہ صدر جو اس سے پہلے ساہتیہ پریشد میں خدمات انجام دے چکے ہیں او رسینئر شاعر وادیب بالخصوص جن کا تعلق بھٹکل تعلقہ سے ہے سب کو ساتھ لے کر سمّیلن کے انعقاد میں تعاون لینے کی بات کہی گئی ۔ اس اجلاس میں ساہتیہ پریشد کے لیے محنت کرنے والوں کو اعزاز دئیے جانے کا فیصلہ بھی لیا گیا ۔ اس میں تعلق پریشد کے تعلقہ کے صدر نارائن مدھیستا ، کنڑا کے سینئر ادیب ڈاکٹر ضمیراللہ شریف ، ضلع اعزازی سکریٹری پی آر نائک ، سکریٹری کرشنا موگیر وغیرہ موجود تھے ۔ 

24bkl3 1

Share this post

Loading...