سنگھ پریوار کے ’’زعفرانی لو دھوکہ‘‘ کو عوام کے سامنے لایا جائے

اُلال پولس تھانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے فرنٹ کے صدر شافعی بیلارے نے احتجاجیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ایک بی بی ایم کی طالبہ ،بس کنڈکٹر کے ساتھ بھاگ کر بخوشی شادی رچائے یہ بات ہضم نہیں ہورہی ، دراصل اس کے شادی رچانے کے پیچھے سنگھ پریوارکا ہاتھ ہے ، پولس تھانے میں اغوائی کے شکایت درج کئے دس دن گذرنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں ہورہی ، فرنٹ نے یہ بھی الزام لگایا کہ سنگھ پریوار کو پولس پوری طرح پشت پناہی کررہی ہے ، سنگھ پریوار جہاں دھرم کے نام پر ہندو مسلم طبقے میں دوریاں پیدا کرکے فساد بھڑکانے کی کوشش کررہی ہے وہیں آئینِ ہند اور قانون کی دھجیاں اُڑا کر مسلم نوجوانوں کو ورغلانے اور ان کو بھڑکانے کی کوشش کررہی ہے ،۔ فرنٹ نے یہاں پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کی سچائی کے ساتھ تحقیقات کی جائے ،کیوں کہ سنگھ پریوار ’’زعفرانی لو دھوکہ‘‘ کا ہتھکنڈا استعمال کرکے مسلم لڑکیوں کے ساتھ زبردستی بھگاکر شادی کرنے پر مجبور کررہی ہے ،۔ اس موقع پر مذکورہ فرنٹ کے سینکڑوں اراکین مع ذمہداران موجود تھے۔

Share this post

Loading...