حالاں کہ بیان دینے کے کچھ دیر بعد ہی مسٹر دکشت نے معافی مانگ لی۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا،میں مانتا ہوں کہ میں نے جو کہا ہے ، وہ غلط ہے ، تو معافی مانگتا ہوں اور اپنا بیان واپس لیتا ہوں،،۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ایک ہی چیز کر سکتا ہے اور وہ ہے فضول کی بیان بازی۔برا تو تب لگتا ہے جب ہمارے بری فوج کے سربراہ سڑک کے غنڈے کی طرح بیان دیتے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ کرن ریجیجو نے مسٹرسندیپ دیکشت کے بیان پر سخت تنقید کی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا۔کانگریس کے ساتھ ہو کیا رہا ہے ؟ کانگریس آرمی چیف کوسڑک کاغنڈا کیسے کہہ سکتی ہے ۔
Share this post
