بھٹکل : 28 پارے حفظ کرنے کے بعد جناب ثناء اللہ ڈی ایف انتقال کرگیے

بھٹکل13؍اگست 2024 (فکروخبرنیوز) کہتے ہیں کہ حافظِ قرآن بننے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے ، اس کے لیے بس عزمِ مصمم کی ضرورت ہے۔

شہر میں اس طرح کی کئی مثالیں موجود ہیں جنہوں نے بڑی عمر میں حفظِ قرآن  شروع کیا اور بہت جلد اس کی تکمیل بھی کی۔ اپنے وقت کے مصروف ترین افراد بھی اس فہرست میں خود کو شامل کرکے دنیا اور آخرت کا اعزاز حاصل کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔

جناب ثناء اللہ ڈی ایف بھی ان خوش نصیب افراد میں شامل ہیں جنہوں نے بڑی عمر میں حفظِ قرآن کا آغاز کیا۔ جب وہ اپنی عمر کے تہترویں سال کو پہنچے تو وہ 23 پارے حفظ  کرلیے۔ یہاں پہنچ کر ان کو بیماری نے گھیرلیا ، اس کے باوجود انہوں نے دو سال میں پانچ پارے حفظ کرکے کل 28 پارے حفظ کرلیے لیکن ان کی عمر نے وفا نہیں کی اور آج وہ اپنا حافظِ قرآن بننے کا خواب لے کر ہی اس دنیا سے رخصت ہوگیے۔

اس کے علاوہ مرحوم اپنی علمی پیاس بجھانے کے لیے آن لائن کئی کورس کی تکمیل بھی کرچکے ہیں۔

ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاء جامع مسجد بھٹکل میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان میں عمل میں آئی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Share this post

Loading...