سمسی اردو اسکول کا صد سالہ جشن کی تیاریوں کی جائزہ میٹنگ کا انعقاد (مزید ساحلی خبریں )

مہمانوں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ 
مہمانانِ خصوصی 
جناب وی آر دیش پانڈے ( وزیر برائے اعلیٰ تعلیم وسیاحت ، ضلع انچارج اتراکنڑا ) 
جناب منکال ایس وائدیا ( ایم ایل اے بھٹکل ، ہوناور ) 
جناب روشن بیگ (ریاستی وزیر برائے حج و دیگر امور )
جناب یوٹی قادر (وزیر برائے صحت وفلاح وبہبود ) 
جناب مسعود فوجدار (صدر اقلیتی بورڈ کرناٹک)
محترمہ فوزیہ چودھری ( صدر اردو اکیڈمی کرناٹک) 
جناب مزمل قاضیا (صدر اسپائسس بورڈ )
جناب شنبو گوڈرو(کیشو ڈیولپمنٹ بورڈ )
محترمہ سرسوتی شنکر گوڈا (صدر ضلع پنچایت اترکنڑا ) 
محترمہ شنبو بیلار ( صدر ہوناور تعلق پنچایت ) 
محترمہ پشپا جی نائک ( ممبر ضلع پنچایت ) 
جناب ایشور جی ،نائک ( صدر گرام پنچایت کدرگی )
محترمہ جینتی نائک ( ممبر تعلقہ پنچایت،نگر بستی کیری،ہوناور ) 

مہمانانِ اعزازی 
جناب اُجول کمار گھوش ( ڈپٹی کمشنر اتراکنڑا ) 
جناب رام پرساد منوہر ( ضلع پنچایت جنر ل سکریٹری)
جناب اے وی پنڈالک ( معاون ڈائرکٹر محکمہ تعلیمات عامہ )
جناب ایس ایم اللہ بخش ( ضلع فلاح و بہبود، افسر)
جناب محمد خیام موگد صاحب ( صدرضلع اُترکنڑا وقف بورڈ )

دیگر مہمانان 
جناب سلیمان یو تلکنی 
جناب آر ایس رائکر 
جناب آدم خان اسداللہ خان صاحب 
جناب حسن خان عبدالعزیز خان 
جناب محمد صادق آدم صاحب 

تہنیتی اجلاس اور کتاب رونمائی تقریب 
جناب مزمل قاضیا 
جناب سلیمان یو تلکنی 
جناب جی ایم بورکر 
جناب جی ایس بھٹ 
جناب پیٹر کرمور 
جناب سوکلا چندر شیکھر بھٹ 
جناب آدم خان اسداللہ خان 
جناب ایم اے شیخ 
جناب محمد اسماعیل سمسی 
جناب سوموخانند جلاوڑّی 

وغیرہ ہوں گے۔ جب کہ ایک دن چلنے والے اس پروگرام کی پہلی نشست کا افتتاح جناب دیش پانڈے کے ہاتھوں ہوگا جب کہ صدارت رکنِ اسمبلی جناب منکال وائیدیاکریں گے۔ 


دو مختلف سڑک حادثات میں ٹیمپو اور ایک رکشہ الٹ گئی ، دو افراد ہلاک ، گیارہ زخمی 

پتور20؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بے قابو ٹیمپو اور رکشہ الٹنے سے دو افراد کے ہلاک اور گیارہ افراد کے زخمی ہونے کی واردات پتور اور اڈپی میں پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت دیپک (11) اور شرن بنجارا (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پہلا سڑک حادثہ پتور میں پیش آیا جہاں ایک بے قابو ٹیمپو الٹنے کی وجہ سے گیارہ سالہ لڑکا دیپک ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دس افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بنگلور سے چودہ افراد ٹراویلر ٹیمپو پر سوار دھرمستھلا جارہے تھے۔ اس دوران جب ٹیمپو پتور کے قریب پہنچی تو بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔۔ زخمیوں کی شناخت سریش (32) ویرا لکشمی (30) ناگما (65) شاکنتلا (55) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کو پتور کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ جیمّا ، روی کمار ،لتا ، دیپیکا ، اروند اور رانی منگلور منتقل کیا گیا ہے۔ پتور ٹرافک پویس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔دوسرا سڑک حادثہ آج صبح قریب نو بجے پڈوبدری پولیس تھانہ حدود کے تینکا یرمال گاؤں کے اہم شاہراہ پر پیش آیا جہاں ایک پیدل سوار راستہ پارکرنے کے دوران ایک رکشہ نے اچانک بریک لگانے سے رکشہ الٹ گیا اور ڈرائیور شرن بنجارا نے اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑدیا جبکہ پیدل سوار راجو کے پیر پر سخت چوٹیں پہنچیں ہیں۔ پڈوبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔



چلتی سواری پر درخت کی ٹہنی گرنے سے کانگریس لیڈر زخمی 

پتور 20؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) چلتی سواری پر درخت کی ٹہنی گرنے سے ایک شخص کے سخت زخمی ہونے کی واردات تعلقہ کے مضافاتی علاقے بنور اسکول کے قریب پیش دو روز قبل پیش آئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت پتور کانگریس کے صدر جوکم ڈیسوزا مقیم بنور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص اپنی بیٹی کو اسکو ل چھوڑنے جانے کے دوران ایک درخت کی ٹہنی اس کی بائک پر گرگئی جس سے یہ اور اس کی بیٹی دونوں زمین پر آرہے اور سخت زخمی ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص کے چہرے پر گہرے زخم پہنچے ہیں اور اس کو پتور کے مہاویرا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ اس کی بیٹی کو معمولی زخم آئے ہیں۔ 


فیس بک پر دوستی مہنگی پڑی

پتور 20؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) فیس بک پر ایک لڑکی سے دوستی کرنے والے شادی شدہ شخص کو مقامی لوگوں کی جانب سے دھرلیے جانے کے بعد پولیس کے حوالے کیے جانے کا واقعہ منظر عا م پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیس بک پر ایک شادی شدہ شخص نوین کی دوستی پتور کی ایک لڑکی سے ہوئی جس نے اس کو پتور آرٹی او دفتر میں کام کرنے کی بات کہی تھی ۔ سنیچر کے روز جب نوین لڑکی کو تلاش کرتے ہوئے آر ٹی اودفتر پہنچا تو عملہ نے اس کو بتایا کہ یہ لڑکی یہاں کام نہیں کررہی ہے۔ جس کے بعد نوین نے اس کی تصویر لوگوں کو دکھاتے ہوئے اس کا پتہ پوچھنے لگا ۔ مقامی لوگوں کو جب شک ہوگیا تو انہوں کو اس کو پولیس کے حوالے کردیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ وہ منگلو ر کامقیم ہے اور فیس بک پر پتور کی ایک لڑکی سے اس کی دوستی ہوگئی تھی جس سے ملنے وہ یہاں آیا تھا۔ پولیس معاملہ کی پوری تحقیقات کررہی ہے۔


 

کملیش تیواری کے خلاف مسلمانوں کا غصہ جاری

بیلگام ضلع کے ہکیری میں مسلمانوں کا زبردست احتجاج 

ہکیری 20؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) تعلقہ کے مسلمانوں کی جانب سے منحوس کملیش تیواری کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے لوگو ں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا۔ ہندو مہا سبھا کے لیڈر کملیش تیواری نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف اپنی گندی زبان کو حرکت دینے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں نے حکومت سے اس کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے یادداشت بھی پیش کی۔ احتجاج کی قیادت ایس کے مکاندار کی کی ۔ احتجاجیوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک پر ٹائرس بھی جلائے۔ ملحوظ رہے کہ ایم ایل سی انتخابات کے پیشِ نظر ریاست بھر میں ضابطۂ اخلاق نافذ ہونے کے باوجود مسلمان جگہ جگہ احتجاج کرکے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ 

Share this post

Loading...