بنگلورو تشدد میں مطلوب سابق میئرسمپتھ راج گرفتار

بنگلورو 17؍نومبر2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) بنگلورو تشدد میں مطلوب سابق کانگریسی میئر آر سمپتھ راج کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ سمپتھ راج جیونا ہلی میونسپل وارڈ سے کورپریٹر ہیں جو کچھ مدت قبل ایک نجی اسپتال سے اس وقت فرار ہوگئے تھے جب وہ کوویڈ ۔ 19 کے سلسلہ میں زیرعلاج تھے۔ 

پولیس نے اس سے قبل ریاض الدین نامی شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جس نے کانگریس کے ایک اور کورپریٹر عبدالرقیب ذاکر کو فرار ہونے میں مدد کی تھی۔ ذاکر بھی بنگلورو تشدد کے سلسلہ میں مطلوب ہے۔ 

راج 11 اگست کو شہر کے کچھ علاقوں میں پھوٹ پڑنےوالے تشدد سے متعلق مقدمات کے سلسلے میں مطلوب تھا۔ تقریبا 3،000 سے 4،000 افراد نے ہنگامہ مچایا تھا اور بھیڑ نے  پلیکشی نگر کانگریس کے ممبر اسمبلی آر اکھنڈ سرینواسا مورتی کے بھتیجے کے اشتعال انگریز پوسٹ پر اس کے اور ان کی بہن کے گھروں کو نذر آتش کردیا۔ ۔ ہجوم نے دیوارا جیونہاہلی اور کدوگوندناہلی پولیس اسٹیشنوں کو بھی اس شبہ میں نذر آتش کیا کہ بھتیجہ وہاں موجود تھا۔ پولیس فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تشدد میں زخمی ایک شخص کی بعد میں موت واقع ہوگئی تھی۔ 

Share this post

Loading...