موڈبدری 02؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) کچھ روز قبل پر اسرار حالت میں تمل ناڈو سے بازیافت ہونے والی محمد سمیر کی لاش کے معاملہ میں اب تازہ کئی خلاصہ سامنے آرہے ہیں۔ خبروں کے مطابق ٹیوٹا ایٹیوس کار جس کے سلسلہ میں کہا جارہا ہے کہ وہ محمد سمیر مقیم گنجی مٹھ کے قتل میں استعمال کی گئی تھی وہ موڈبدری میں پائی گئی ہے اور تمل ناڈو کی دیوادانا پٹی پولیس نے اسے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ دیوانا دانا پٹی کی پولیس پچھلے کئی دنوں سے سمیر قتل معاملہ میں جنوبی کنیرا ضلع میں تحقیقات کررہی ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ پولیس گنجی مٹھ میں واقع سمیر کی رہائش گاہ بھی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیس نے تحقیقات کے لیے کاپو ، سورلپاڑی ، کڈنڈالے، بیلمن اور موڈبدری وغیرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو حراست میں لیا ہے۔
Share this post
