سرمائی اجلاس کے آخری دن بی جے پی نے کھڑا کیا ہنگامہ، وزیر اعلیٰ نے قرضہ معافی پر بی جے پی سے ہی طلب کی رائے

بیلگاوی 22؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) ریاست کے سرمائی اجلاس پورے سکون اور اطمینان کے ساتھ چل رہا تھا لیکن آخرکے دو دنوں میں بی جے پی کی جانب سے ہنگامی آرائی کی گئی جس کی وجہ سے اجلاس میں خلل واقع ہوا۔ ان باتوں کا اظہار ایچ ڈی کمار ا سوامی نے کیا۔سورنا سودھا میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ شروعاتی دنوں میں دونوں ایوانوں کے سیشن بہت اچھی طرح چلے جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جنوبی کنیرا کے متعلق ساڑھے نو گھنٹے گفتگو ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بی جے پی کی جانب سے قرضہ معافی پر اٹھائے سوالات کے تشفی بخش جوابات دئیے جس کے باوجود بی جے پی سرمائی اجلاس کے دوران ہنگامہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں سیشن کے دوران بھی پریشان نہیں ہوا اور نہ میں نے خود کو بڑا انٹیلی جینٹس او رپڑھے لکھے انسان کے طور پر پیش کیا ۔ میں نے بی جے پی ممبران سے قرضہ معافی کے سلسلہ میں رائے جاننی چاہی ، اس لیے کہ ہماری قرضہ معافی اسکیم دوسروں کے لیے ایک نمونہ کی حیثیت رکھی ہے۔

Share this post

Loading...