اسی بیچ ایک کشتی نے انہیں دیکھ لیا لیکن وہ کشتی بھی بڑی تھی اور ان کے قریب جانے پر خود ان کو بھی خطرہ تھا آخر اس کشتی نے ساحل پو لوٹ کر کوسٹل گارڈ کو اس کی خبر دی جس کے بعدمقامی لوگوں کی مددسے چھوٹی کشتیوں کے ذریعہ ان کو ساحل پر لایا گیا سبھی کو ہسپتال میں داخل کروایا گیاہے ،بتایا جا رہا ہے کہ چالیس لاکھ کی مالیت والی کشتی پوری طرح سے تباہ ہوگئی ہے اور قریب سات لاکھ کی مچھلیاں بھی اس حادثہ کی وجہ سے ضائع ہوگئی ضلع انچارج منسٹر پرمود مادھوراج اس موقع پر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں مچھواروں کا علاج چل رہا ہے
پنمبور میں نالہ سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی
پنمبور :06ستمبر (فکروخبرنیوز )پنمبور نامی علاقہ کے نالہ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ،مہلوک کی شناخت راکیش لمانی کی حیثیت سے کی گئی ہے ،ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ رانی بنور کے قریب واقع گنڈ ن ہلّی میں قلی کا پیشہ کرتا تھا ،ابھی تکاس بات کا خلاصہ نہیں ہوا کہ وہ کیسے منگلور پہونچا اور اس کی موت کی وجہ کیا بنی ،پنمبور پولس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے
بائیک اورٹپر کے درمیان تصادم میں ایک اسکول ٹیچر جاں بحق
کاسرگوڈ :06ستمبر (فکروخبرنیوز )بائیک اور ٹپّر کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک اسکول ٹیچر کے جان بحق ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ،مہلوک کی شناخت کنتورا کے رہنے والے اور پتگے مہمت نامی اسکول کے ٹیچر ابی (35)کی حیثیت سے کی گئی ہے بتایا جا رہا ہے کہ عبید صبح صبح اپنی بائیک پر سوار اسکول کیلئے نکلا تھا ،پیرلا سے سٹنگولی جانے والی ایک ٹپر لاری نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں عبید کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی ،حادثہ کی اطلاع ملتے پولس نے جائے حادثہ پر پہونچ لاش کو کاسرگوڈ جنرل ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا جس کے بعدمیت کو اہل خانہ کے حوالہ کیا گیا ،کمبلے پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے
Share this post
