بھٹکل 25/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) محمد سمعان ابن عبدالباسط شیکرے نے ریاستی سطح پر منعقدہ تیراکی مسابقہ میں دوم مقام حاصل کرلیا ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد سمعان نے نونہال سینٹرل اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ادارہ کے ذمہ داروں نے انہیں اس کامیابی پر مبارکبادی پیش کی ہے۔ ادارہ فکروخبر بھی مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ مبارکبادی پیش کرتا ہے۔
Share this post
