مسٹر راج بھر نے کسی کا نام لئے بغیرالزام لگایا کہ ریاست کی ترقی نہیں ہوئی ہے ۔ کچھ لوگ بلدیاتی انتخابات میں لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لئے تاج محل کی سیاست کررہے ہیں۔ ریاست کی عوام حکومت کے منصوبوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے ۔ اس مرتبہ سماج وادی پارٹی ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں بی جے پی کو سخت مقابلہ دینے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی صف بندی کرنے کی کوشش کرے گی ۔ سماج وادی پارٹی، بی جے پی کے ان منصوبوں پر پانی پھیر دے گی۔ ریاست میں تاجر نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نافذ ہونے پر خود کو ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں۔ریاست میں تاجر برادری بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ووٹ دے گی۔
Share this post
