معمولی بات پر ایتھلیٹیک کھلاڑی پر دو نوجوانوں نے کیا حملہ ، حملہ میں خاتون بری طرح زخمی

اڈپی 16؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) آملیٹ کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر بین الاقوامی شہرت یافتہ ایتھلیٹک کھلاڑی پر دو نوجوانوں کی جانب سے حملہ کرکے شدید زخمی کے جانے کی واردات مذکورہ خاتون کے گھر کے قریب کڑپاڑی میں پیش آئی ہے۔ زخمی خاتون کی شناخت کڑپاڑی سالوتھا کامتھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو بین الاقوامی سطح پر کئی گولڈ میڈل بھی جیت چکی ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت چرن اور دکشیتھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون اپنے گھر کے قریب اہم شاہراہ 66پر چائے کی دکان چلاتی ہے اور رات دیر گئے تک اپنی دکان کھلی رکھتی ہے ۔ کل رات قریب ساڑھے تین بجے دو افراد آئے اور گیٹ کے باہر سے آواز دیتے ہوئے آملیٹ کا مطالبہ کیا جس پر اس نے دینے سے انکار کردیا ، اس دوران چرن نے ایک پتھر اسے دے مارا جو سیدھا اس کے ناک پر لگا جس سے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور بہت ہی زیادہ مقدار میں خون بہا۔ دوسرے ملزم دیکشیتھ نے اس پر حملہ کرتے ہوئے اسے بری طرح زدوکوب کیا۔ چیخ وپکار سن کر اہلِ خانہ میں اس کا شوہر ، بیٹا اور بیٹیاں جاگ گئیں ، بیٹی نے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے پولیس کو اس کی اطلا ع کردی اور گشت لگارہی پولیس کچھ ہی دیر میں وہاں پہنچ کر ملزمین کو حراست میں لیا ۔ کاپو پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...