گدگ 06اکتوبر2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) نارتھ ویسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (NWKRTC) کی بس کے ٹکٹ پر مہاراشٹر کا لوگو چھپا ہوا پایا گیا ہے۔
بس کنڈکٹر نے مہاراشٹر کے لوگو والی ٹکٹیں مسافروں کو دیں جوموندرگی تعلقہ کے ڈونی گاؤں سے گدگ شہر کا سفر کرہے تھے۔ یہ سب کچھ نہیں ہے۔ گدگ-ہبلی، ہلا کوٹی-گدگ بس روٹس پر مسافروں کو بھی مہاراشٹرا کے لوگو کی ٹکٹیں دی جارہی ہیں اور دیہات سے شہر جانے والی بسوں میں یہی ٹکٹیں دی جارہی ہیں۔
اس کوتاہی کی شناخت ڈونی-گدگ روٹ پر ایک مسافر نے کی اور اسے کنڑ حامی تنظیموں کے نوٹس میں لایا۔ گدگ کے پٹراجو بس اسٹیشن کے ایک مسافر متو بلییلی نے اسے محسوس کیا اور چند کنڑ حامی تنظیموں کو فون کیا۔ جب بس گدگ پہنچی تو مسافروں کے ساتھ چند کنڑا زبان کے حامی کارکنان بھی شامل ہو گئے جنہوں نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ NWKRTC عہدیداروں نے سنگین کوتاہی کی ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ٹکٹیں وشاکھاپٹنم سے فراہم کی جا رہی ہیں اور دیگر ریاستوں کے علاوہ مہاراشٹرا اور کرناٹک کے لیے بھی یہیں سے ٹکٹیں پرنٹ کی جاتی ہیں۔ گدگ سے NWKRTC روٹ کے ٹکٹ رول یہاں سے فراہم کیے جاتے ہیں۔
NWKRTC کے افسران جنہوں نے بس کنڈکٹرز کو رولز تقسیم کیے ، انہوں اس کا احساس نہیں ہوا اور لاپرواہی میں انہوں نے مہاراشٹرا کے لوگو والے ٹکٹوں کے رول تقسیم کیے۔
Share this post
