شاستری خودکشی معاملہ:آر ایس ایس کلڈکا بھٹ کی ہوسکتی ہے گرفتاری ؟؟(مزید ساحلی خبریں)


کنداپور: مچھلی شکار کو گئے مچھلی شکاری کی موت 

کنداپور 06جنوری (فکروخبرنیوز ) مچھلی شکار کے لئے گئے ایک مچھلی شکاری کے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ ورادات کل رات دیر گئے گنگولی کے بندرگاہ علاقے میں پیش آئی ہے ۔ مہلوک شخص کی شناخت انکولہ دھاریشورکا مقیم رمیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے،۔تفصیلات کے مطابق رمیش کل رات مچھلی شکار کے لئے سرکشافریسس نامی بوٹ میں مچھلی شکار کے لئے نکلا تھا ،مچھلی شکار سے فارغ ہوکر واپس ہورہا تھا کہ اچانک مدہوشی کی شکایت ہوئی اور سمندر میں گرگیا، اس کو بچانے کے لئے اس کے ساتھیوں نے کوشش کی مگر پانی کے تیز بہاؤ میں ممکن نہ ہوسکا، اس کی لاش آج سوپارنکا ندی میں ملی ہے ۔ گنگولی پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


بیٹی کی پراسراموت سے دلبرداشتہ ماں کی خودکشی 

منگلور 06جنوری (فکروخبرنیوز ) شہر کے پڈیل ویرانگر کی مقیم اُشا شیٹی (29) نامی شادی شدہ خاتون کی جلی ہوئی لاش یہاں کے ایک مندر کی قریب ملی تھی ، اس پر اسرار موت سے دلبرداشتہ اس کی ماں کی جانب سے بھی خودکشی کرلئے جانے کی افسوسناک واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق مہلوک خاتون کی شناخت شامبھوی(52) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس عورت نے کنویں میں کود کر خودکشی کی تھی، بیٹی اُشا کی ہلاکت کے بعد شامبھوی پوری طرح ٹوٹ گئی تھی ، اور کسی سے بھی بات نہیں کررہی تھی ، اُشا کے دو بچے اسی کے پاس رہ رہے تھے، ابھی تک اس اس کی بیٹی کی موت کی اصل وجہ ،خودکشی کی تھی یا کیا تھا کچھ سامنے نہیں آیا ہے۔ 

Share this post

Loading...