سنجنا اور مانسا نامی دو بچے شدید زخمی حالت میں منی پال اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، یہ لوگ ملکی کے وینکٹ رمنا مندر کے درشن کے بعد واپس لوٹ رہے تھے ۔ ہری یڈکا پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
لاری انجن چیک کرتے وقت اچانک گاڑی نے ڈرائیور کو ہی کچل دیا
چارماڈی 07دسمبر (فکروخبرنیوز ) وین لاری میں خرابی کو دیکھ کر ایک جگہ لاری رکانے کے بعد سامنے سے انجن چیک کرنے کے دوران اچانک کھڑی لاری اسٹارٹ ہونے کی وجہ سے اس کے پہیوں میں دب کر ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ا طلاع کے مطابق یہ حادثہ کل چاماڈی گھاٹ کے قریب پیش آیا ہے۔ مہلوک کی شناخت ناصر (40) مقیم ہاسن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مچھلی کی پک اپ سواری تھی، چارماڈی گھاٹ کے قریب گاڑی میں کچھ خرابی کو دیکھ کر حسن ابا نامی دکان کے سامنے لاری کو روک کر سامنے سے انجن چیک کرنے کی کوشش کررہاتھاکہ اچانک لاری خود بخود اسٹارٹ ہوکر ڈرائیور پر چڑھ گئی اور یہاں موجود لوگ کچھ کرپاتے تب تک ڈرائیور لاری کے پہیوں کے نیچے آچکا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ شاید ڈرائیور ہینڈ بریک ہولڈ کرکے رکھنا بھول گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔بیلتنگڈی پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Share this post
