ساحلی کرناٹکا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری : آئی ایم ڈی نے ریڈ الرٹ کیا جاری

نگلورو، 19 20 جون 2021 [فکروخبرنیوز/ ذرائع( محکمہ موسمیات نے  جنوبی کنیرا، اڈپی اور اترکنیرا اضلاع کے لئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ تازہ موسمی بلیٹن کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں ساحلی اور جنوبی داخلہ کرناٹک کے مقامات پر بھاری بارش کے امکانات ہیں۔ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ شمالی داخلہ کرناٹک کے بھاری بارش کا امکان ہے۔ دریں اثنا شیوموگا، ہاسن، کوڈاگو اور چکمنگلورو اضلاع کواورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ بلیٹن نے کہا کہ امکان ہے کہ بنگلورو میں بارش ہوگی، اور ممکن ہے کہ تیز ہوائیں بھی چلیں۔ بنگلورو میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 29 اور 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ کوڈاگو ضلع کے بھگمندلہ میں 21 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بھگمندلہ کے بعد شیواموگا، اڈپی، چکمنگلور ،جنوبی کنیرا اور اُترکنڑا اضلاع کے متعدد قصبوں میں 7 سے 18 سینٹی میٹر بارش کے درمیان بھاری بارش ریکارڈ کی گئی۔ بنگلورو میں آئی ایم ڈی کی علاقائی شاخ نے ماہی گیروں کو ن آج 19 جون کو سمندر میں داخل نہ ہونے کا مشورہ دیا اور وارننگ بھی جاری کی ہے۔  کرناٹک کے منگلورو سے کاروار۔ آئی ایم ڈی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ مہاراشٹر، کرناٹک اور گوا کے کچھ حصوں خصوصا سابقہ ​​دو ریاستوں کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

Share this post

Loading...